مریم نواز ان اثاثوں کی بینیفشری ہیں
اسلام آباد، اپریل 16 (ٹی این ایس): ٹی این ایس نے ایسی دستاویز حاصل کر لی ہیں جن سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ برطانیہ میں شریف خاندان کی ملکیتی ایونفیلڈ فلیٹس کی 1993 سے 1995 کے درمیان نیلسن اور نیسکول میں منتقلی ہوئی تھی۔
موساک فونسیکا کا یہ لیٹر ثابت کرتا ہے کہ مریم نواز ان اثاثوں کی بینیفشری ہیں
دستاویز یہ بھی ثابت کرتی ہیں کہ مذکورہ کمپنیاں نوے کی دہائی کے وسط میں اس وقت خریدی گئی ہیں جب نواز شریف کے بچے خاصے چھوٹے اور کمانے کے قابل نہ تھے۔
دستاویز نیب کے پاس بھی موجود ہے۔