وزیرآباد واقعہ، جے آئی ٹی تشکیل، غلام محمود ڈوگر کنوینئر ہوں گے

 
0
161

وزیر آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینئر غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں عمر سرفراز چیمہ، غلام محمود ڈوگر ہیں، سی سی پی او لاہور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینئر ہونگے۔

ممبران میں سید خرم علی، آر پی او ڈی جی خان، احسان اللہ چوہان، اے آئی جی مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ ملک طارق محبوب ، ایس پی پوٹھو ہار اور نصیب اللہ خان، ایس پی سی ٹی ڈی بھی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں شامل ہیں۔