چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہُ سینیٹر رحمان ملک نے صلاح الدین کا پولیس حراست میں ہلاکت کا نوٹس لے لیا

 
0
374

اسلام آباد ستمبر 06 (ٹی این ایس): صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری و آئی جی پنجاب سے پانج دن کے اندر رپورٹ طلب۔ کمیٹی کو صلاح الدین پر پولیس کے مبینہ تشدد و ہلاکت پر پانج دن کے اندر رپورٹ جمع کرے۔ آئی جی پنجاب و ہوم سیکرٹری پنجاب کمیٹی کو اگلے اجلاس میں صلاح الدین کی ہلاکت پر بریفنگ دے۔ آئی جی پولیس پنجاب کمیٹی کو صلاح الدین کیخلاف ایف آئی آر و شواہد جمع کرے۔ کمیٹی کے سامنے متعلقہ تفتیشی، ایس ایچ او، ڈی ایس پی و ڈی پی او پیش کئے جائے۔ کیا صلاح الدین کو کسی کورٹ کے سامنے پیش و ریمانڈ لیا گیا تھا۔ کمیٹی کا صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ و ضمنی و وارنٹ گرفتاری پیش کیجائے۔ جرم کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو پولیس کو ماورائے قانون قتل کی اجازت نہیں۔ اسطرح کے واقعات نہ صرف پولیس کی بدنامی بلکہ عوام کا پولیس پر عدم اعتماد کی باعث بنے گے۔ ماورائے قانون قتل کی سزا کی قانون میں ترامیم کیجائگی تاکہ سزا سخت سے سخت ہو۔ صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔