سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جوانوں اور افسروں کو چیک کیا

 
0
315

راولپنڈی ستمبر 07 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جوانوں اور افسروں کو چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن سید علی اکبر بھی سی پی او کے ہمراہ تھے