راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس پی راول سعد ارشد کی زیر صدارت راول آفس میں کرائم میٹنگ

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس پی راول سعد ارشد کی زیر صدارت راول آفس میں کرائم میٹنگ

میٹنگ میں ایس ڈی پی او نیوٹاؤن ،ایس ڈی پی او وارث خان،ایس ڈی پی او سٹی،ایس ایچ اوز، محرران اور ڈی ایف سیز کی شرکت،

ایس پی راول نے تمام افسران سے فردا فرداً زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،

زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے اور چالان پینڈنسی کلئیر کی جائے،

اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،

عادی مجرمان کی علاقہ میں موجودگی اور سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھی جائے،

منشیات،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،آتش بازی کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ایس ڈی پی اوز خود کریں،

ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈیافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے،

سنگین مقدمات میں سینئر افسران روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ اور پراگرس کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں،

بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جا سکتی ہے،ایس پی راول

تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،ایس پی راول

امن وامان کا قیام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی راول سعد ارشد