راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک کاشف نے ہمراہ پولیس ٹیم آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 
0
12

راولپنڈی ( )ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک کاشف نے ہمراہ پولیس ٹیم آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،پولیس نے آتش بازی کاسامان سمگل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان ملک کاشف نے ہمراہ راجہ زین اے ایس آئی سمیت دیگر پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان سمگل کرنے والے ملزم محمد ارشد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے پھول جڑی 8580، جہازچرخی 51840، گولہ سٹک 2160، ہوائیاں 7500، شوٹرکیک 120 اور انار 360 برآمد ہوئے،ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ سامان آتش بازی کے پی کے سے لا کر گوجرخان کے محتلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا،ْایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او گوجرخان اور پولیس ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ آتشبازی کے سامان کی فروخت اور نقل و حرکت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے،قانون شکنی میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔