راولپنڈ ی جولائی 22(ٹی این ایس): ایفیڈرین کیس کے فیصلے کے بعد احاطہ عدالت میں مشتعل کارکنوں کی توڑ پھوڑاور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقد مہ درج کر لیا گیا۔عدالتی اہلمد چوہدری محمد قدیر کی مدعیت میں مقد مہ نمبر 515/18بجرم 147/440/186/153/
149کے تحت درج کیا گیا ۔مقد مے میں حنیف عبا سی کے بیٹے حماد عبا سی،ضیااللہ ۔سہیل ،شوکت بٹ ،فیضان شاہ ،آصف شاہ ، اور عابد عبا سی سمیت 40/50نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ ایف آ ئی آ ر کے متن میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ کے بعد حنیف عبا سی کو اے این ایف اہلکارلے گئے جس کے بعد مشتعل افراد برآ مدے کی کھڑکیوں کے شیشے گملے اور کرسیاں توڑیں ۔