آگ لگنے کے خدشہ کے تحت پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر عوام اورٹریفک کو روک دیا ہے
راولپنڈی، مئی 10(ٹی این ایس): سواں اڈے کے پاس پل کی کھدائی کے دوارن ہیوی مشینیری کا استعمال کرنے کی وجہ سے آئیل پائپ لائن پھٹ گئی ہے اور پیٹرول کے فوارے پھوٹ پڑے جسکے باعث آگ لگنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے پیٹرول کی لائن پھٹنے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد نے مذکورہ مقام تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر راستہ بلاک کر دیا عوام اورٹریفک کو مزکورہ جگہ کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔

واقعہ کے بعد ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کچہری چوک جہلم روڈ سے روات جانے والی ٹریفک الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال سے ڈائیورٹ کر کے ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن سے گزا ر کر ٹریفک کی روانی میں پیدا ہونے والی رکاوٹ دور کر دی جبکہ روات سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کوٹویوٹا کمپنی کے سامنے سے یو ٹرن لے کر ڈی ایچ اے اور بحریہ سے گزار کر راولپنڈی بھیجا جا رہا ہے۔














