پنجاب فوک میلہ جمعہ 11 مئی کو منعقدہوگا

 
0
378

راولپنڈی، مئی 10(ٹی این ایس):  آرٹس کونسل کے زیراہتمام پنجاب فوک میلہ آج 11 مئی 4 بجے منعقدہوگا۔میلہ میں ملتان،لاہور،فیصل آباد،ساہیوال،بہاولپور،ڈی جی خان،سرگودھا،گوجرانوالہ اورراولپنڈی ڈویثرن سے لوک فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔میلے میں سفارت کاربھی شریک ہوں گے۔