کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی  بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افرادزخمی

 
0
530

راولپنڈی ،  12 اپریل  (ٹی این ایس): بھارت کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 5افرادزخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کومنہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی کونشانہ بنایا۔