سرگودھا میں لڑکوں سے بد فعلی کرنے والا 7 رکنی گروہ گرفتار

 
0
431

سرگودھا،  12 اپریل  (ٹی این ایس):  سرگودھا کے علاقے لک موڑ میں لڑکوں سے بدفعلی کرنے والے 7 رکنی گروہ کو پولیس نے سرغنہ ظہیر سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان لڑکوں سے بدفعلی کرکے انکی ویڈیوز بناتے اوراہل خانہ کو بلیک میل کرتے تھے۔ ملزمان سے تشدد اور بدفعلی کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ ظہیر، عامر، تنویر، جہانگیر، رحمت، خالق دادا اور قادر یار شامل ہیں۔

ایس ایچ او جھال چکیاں عظمت جوئیہ نے بتایا ہے کہ پورا گینگ پکڑا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے