محترمہ رخشندہ شاہین ایکٹنگ ڈیوٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ کا اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
559

اسلام آباد فروری 11 (ٹی این ایس): مورخہ 11 جنوری 2020 کو محترمہ رخشندہ شاہین ایکٹنگ ڈیوٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ ہمراہ جواد حسین عادل سول جج اسلام آباد ایسٹ بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ انھوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز مہمانان نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ اسی ظرح ٹیوٹ کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔