ایس پی سٹی سرفراز ورک کی تھانہ بھارہ کہو کے احاطے میں کھلی کچہری

 
0
335

اسلام آباد فروری 10 (ٹی این ایس): ایس پی سٹی سرفراز ورک کی تھانہ بھارہ کہو کے احاطے میں کھلی کچہری، عوام نابلد، منظور نظر لوگوں کو مدعو کر کے کاغذی کاروائی مکمل کی گئی،شرکاء نے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کے قصیدے پڑھے، تعریفوں کے پل باندھے گئے نشستم،گفتم، بر خاستم۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے عوام اور پولیس کو قریب سے قریب ترلانے کی کاوشوں پر اوس پڑنے لگی، ایسے پروگرام جہاں عوام کو اپنے مسائل بیان کرنے کا موقع ملتا ہے، عوامی مقامات پر منعقد کی جاتی ہیں تا کہ عام آدمی کی رسائی آسان ہو لیکن گزشتہ روز تھانہ بھارہ کہو کی بلند فصیلوں کے درمیان علاقے کے بااثر چہیتے اور منظور نظر افراد کو بلا کر عوام کو مکمل طور پر نا بلد رکھتے ہوئے ایس پی سٹی سرفراز ورک کی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جہاں ان با اثر شخصیات کے من پسند افراد نے خانہ پوری کیلئے اپنے مسائل بیان مگر مجموعی طور پر یہ کھلی کچہری تعریف و توصیف کی محفل تھی جہاں محض پولیس افسران اور تھانے کی کارکردگی کے پل باندھے گئے، قصیدہ گوئی ہوئی اور نشستم،ر گفتم، بر خاستم کے مصداق مکمل طور پر نا کام رہی،عوامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ بھارہ کہوکی حدود میں روزافزوں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، قبضہ گروپ،منشیات اور جسم فروشی سمیت دیگر جرائم بڑھتے جا رہے ہیں،لوگ مضطراب ہیں جبکہ پولیس کی ہدایات پرافسران کی ایسی کھلی کچہریاں اگر تھانے کی چار دیواری کے اندرجہاں عام آدمی کو گھسنے تک نہیں دیا جاتامنعقد کی جائیں گی تو آئی جی اسلام آباد کے کرائم فری سٹی ویژن سمیت علاقے میں جرائم بے قابوں ہو نگے اس لئے تھانے کی بلند دیواروں کے بجائے عوامی مقاما ت پر منعقد کی جائیں تو مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔کھلی کچہری میں ایس پی سٹی نے یقین دہانی کروائی کہ عوامی شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔