اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں پیر کے روز سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف سیکڑوں میں بھرپور کاروائیاں جاری

 
0
629

اسلام آباد فروری 10 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں پیر کے روز سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف سیکڑوں میں بھرپور کاروائیاں عمل میں لا تے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمارکیا اور تجاوزات کا خاتمہ کر تے ہوئے سامان بھی ضبط کر لیا۔

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے سیکٹر G-7/2 کی گلی نمبر53 میں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی غیر قانونی چار دیواری کو مسمار کر نے کے علاوہ سیکٹر G-7/4 میں کھڈا مارکیٹ کے سامنے سرکاری رہائش گاہوں کے اردگرد تجاوزات کو ختم کر دیاگیا۔
مزید برآں انسداد تجاوزات کے ایک دوسرے آپریشن کے دوران انفورسمنٹ کی ٹیم نے سیکٹر I-9انڈسٹریل ایریاء میں ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے مختص پلاٹوں سے 03 غیر قانونی کمرے مسمار کر دیئے جبکہ باقی دو(02) کمروں کو فوری ضروری سامان نکال کر ازخود ختم کرنے کے لیے ایک دن کا وقت دیا گیا بصورت دیگر سی ڈی اے اس کو خود گرا دے گا۔ اسی طرح سیکٹر I-10/4کی گلی نمبر27 اور23 کے درمیان بلڈنگ میٹریل کے غیر قانونی ٹھیوں کو ختم کر کے سڑک کو کلیئر کر دیا گیا۔
اسی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے انسداد تجاوزات آپریشنوں کے تحت جناح گارڈن سوسائٹی کے تمام کمرشل پلازوں کی تعمیرات کو بلڈنگ قوانین کے مطابق چیک کیا اور 03پلازوں کی غیر قانونی تعمیر کو روک دیا۔ اسی طرح سواں گارڈن سوسائٹی کے گیٹ کے ساتھ غیر قانونی طور پر لگائے گئے سریے کے 03 ٹھیوں کو ختم کردیا جبکہ ماڈل ٹاون ہمک کے پلاٹ نمبر264کو ویلڈوزر سے خالی کرا یا تھا اس سے ملبہ کو ہٹانے کے لیے دو دن کی مہلت دی گئی۔