راولپنڈی فروری 10 (ٹی این ایس): راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان نےبنگلادیش کو ایک اننگز اور 44 رنز شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کواننگ اور چوالیس رنز سے شکست دیدی۔ میچ کافیصلہ چوتھے دن لنچ سے پہلے ہوگیا۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں دوسوتینتیس اورپاکستان نے شان مسعود اوربابراعظم کی سنچریز کی بدولت چار سو پینتالیس رنز بنائے۔ دوسری اننگ میں بنگلہ دیش ایک سواڑسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کواننگ اورچوالیس رنز سے شکست دیدی۔ میچ کافیصلہ چوتھے دن لنچ سے پہلے ہوگیا۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں دوسوتینتیس رنزبنائے۔ پاکستان نے شان مسعود اور بابراعظم کی سنچریز کی بدولت چار سو پینتالیس رنز اسکورکیے،پہلی اننگ میں پاکستان کی دوسوبارہ رنز کی برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
بنگال ٹائیگرزنے تیسرے دن عمدہ آغازکیا۔ ایک سوچوبیس رنز پران کے صرف دوکھلاڑی آؤٹ تھے۔اس موقع پرپاکستان کے سولہ سالہ فاسٹ بولرنسیم شاہ نے نجم الحسین کواڑتیس رنز پرایل بی ڈبلیوکیا۔ اگلی گیند پر تیج الاسلام بھی ایل بی ڈبلیوہوئے جبکہ تیسری گیند پرمحمدمتھن کوحارث سہیل نے کیچ کرلیا۔
نسیم شاہ نے کم عمرترین ہیٹ ٹریک بنانے والے بن گئے۔یہی میچ کاٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔بنگلہ دیش نے تیسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سوچھبیس رنزبنائے اورچوتھے دن ان کے آخری چارکھلاڑی بیالیس رنز کی اضافے سے پویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم ایک سواڑسٹھ رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔مین آف دی میچ نسیم شاہ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار،یاسرشاہ نے چار،شاہین شاہ اورمحمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔