ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں برق رفتار پیش رفت، امریکا کو سانپ سونگھ گیا

 
0
434

تہران فروری 10 (ٹی این ایس): ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی موجودگی میں زہیر کمپوزیٹ موٹر والے رعد فائیو ہنڈریڈ میزائل اور سیٹ لائٹ کیر‏یئرس کی رونمائی کی گئی۔

ایران نے دفاعی میدان میں ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کر لی، ایران میں رعد فائیو ہنڈرڈ500 نامی میزائل کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ کہ ہم نے تجربہ اور منطق کی بنیاد پر سیکھا ہے کہ دشمن کو جنگ میں شکست دینے اور جنگ روکنے کے لئے مضبوط ہونا ضروری ہے۔

جنرل نے رعد 500 نامی میزائل کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل ہلکا، سستا، دقیق اور جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ایران نے انقلاب اسلامی کے سائے میں شاندار پیش رفت اور ترقی حاصل کی ہے اور ہم ایرانی سرزمین اور ایرانی قوم کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔