سینیٹ قائمہ کمیٹی کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس بھارتی ظالمانہ کرفیو کی مذمت

 
0
326

اسلام آباد فروری 10 (ٹی این ایس): سینیٹ قائمہ کمیٹی کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس بھارتی ظالمانہ کرفیو کی مذمت، انھوں نے کہا کہ آج کشمیر میں کرفیو کے 190 دن پورے ہورہے ہیں، ہم نے عہد کیا ہے کہ جب تک کشمیر میں بھارتی ظالمانہ کرفیو ہے ہم مذمت کرتے رہینگے، کمیٹی کشمیریوں کیخلاف بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتی ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرے، کمیٹی کا بھارت کیطرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی و شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار۔ بھارت بین الاقوامی قوانین کی برخلاف مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3000 سے زیادہ مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کی ہیں، بھارت کشمیر میں مودی مظالم و ملک بھر میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کر رہا ہے، معاہدے کے تحت دونوں ممالک نہ لائن آف کنٹرول پر نہ فائرنگ کریگا و نہ افواج بڑھائے گے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔