مسلم لیگ (ن )جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا ٗجاوید ہاشمی 

 
0
591

اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی ٗ سینئر سیاستدان کی میڈیا سے بات چیت 
اسلام آباد اگست15 (ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو ٗمیرے نہ ہاتھ، نہ پاؤں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟۔ بدھ کو مخدوم جاوید ہاشمی اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ میں 4سال ن لیگ کوبتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا ر ہاہے ٗ جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہیں میں لیڈر نہ بن جاؤں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی۔