سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے اے ٹی ایم پر ڈکیتی کی وارداتوں اور قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول رائے مظہر اقبال اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات دئیے

 
0
758

راولپنڈی مارچ 10 (ٹی این ایس): سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے اے ٹی ایم پر ڈکیتی کی وارداتوں اور قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول رائے مظہر اقبال اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات دئیے، ایس پی راول،اے ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے راولپنڈی میں اے ٹی ایم پر ڈکیتی کی وارداتوں اور وارداتوں کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر نے پر ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال، ایس ڈی پی نیوٹاؤن سرکل عمران خان، ایس ایچ او نیوٹاؤن مرزا جاوید اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دیے، ملزمان اے ٹی ایم پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے اور مزاحمت پر شہریوں کو فائر کر کے زخمی بھی کردیتے،ملزمان نے نیوٹاون، سول لائن کے علاقوں میں اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی وارداتوں اور اس دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل اور زخمی کرنے کے بھی انکشافات کیے، نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں نیوٹاؤن کے علاقہ میں اے ٹی ایم پر واردات کے دوران شہری کو قتل کرنے والے ملزمان شامل ہیں جبکہ ایک دوسرا گینگ شہر میں اے ٹی ایم پر متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جس میں سول لائن کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والی واردات بھی شامل ہے۔