سی ڈی اے نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے اسلام آباد میں نئے بیت الخلاء تعمیر کرنے اور اسلام آباد کے آلودہ نالوں کی صفائی کرنے کے لیے تجاویز طلب کلب کر لیں

 
0
326

اسلام آباد مارچ 10 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے اسلام آباد میں نئے بیت الخلاء تعمیر کرنے اور اسلام آباد کے آلودہ نالوں کی صفائی کرنے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں تاکہ جہاں جہاں نئے بیت الخلا بنانے ضروری ہیں ان کے لئے سی ڈی اے جگہ الاٹ کر سکے۔ اس ضمن میں منگل کے روز منعقدہ اجلاس میں اسلام آباد کے نالوں کی صفائی اور نئے بیت الخلاء تعمیر کرنے سے متعلق غورو غوض کیا گیا۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ، چیف میٹروپولیٹن آفیسر، ممبر پلا نگ و ڈیزائن، ممبر فنا نس او ر ایم سی آئی کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم سی آئی اسلام آباد میں نئے بیت الخلاؤں کی تعمیر سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیار کر ے گا جس کی روشنی میں سی ڈی اے ایم سی آئی کے ساتھ با ہم مل کر ایک ہفتے کے اندر جہاں جہاں نئے بیت الخلاء ضروری ہیں ان مقا مات کی نشا ندہی کرے گا جن کی منظوری آئندہ پیر کے روز ہونے والے سی ڈی اے بورڈ سے لینے کے بعد بیت الخلاؤں کی تعمیر کے لئے مقامات ایم سی آئی کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں بہنے والے نا لوں سے متعلق اجلاس نے فیصلہ کیا کہ نا لوں سے آلودگی کے خا تمے کے لئے فوری طور پر ان کی صفائی کا عمل شروع کیا جائے۔ا س ضمن میں ایم سی آئی کے سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ نے شہر میں بہنے والے نالوں کی تفصیلات اور نقشہ اجلاس میں پیش کیا۔ اجلاس نے سید پور اور دیگر موزوں مقا مات پر چیک ڈیمزکی تعمیرکا فیصلہ بھی کیا جبکہ اسلام آباد کے ان تمام گھروں کا بھی سروے ایک ہفتے میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن کا سیوریج کا پانی نالوں میں جاکر آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔ اجلاس نے ہدایت جاری کیں کہ اس ضمن میں ایک ہفتے ایک اندر جامع پلان بنا کر پیش کیا جائے تاکہ نا لوں کی صفائی کا کام جلد از جلد شروع کیا جا سکے جس کے لیے مطلوبہ فنڈ کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔