بارشیں ملکی معیشت کیلئے اربوں کا فائدہ رکھتی ہیں ، ہمیں اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے، وزیر اعظم

 
0
336

, رواں سال انشااللہ بہت زیادہ گندم کی فصل حاصل ہوگی، عمران خان سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان

اسلام آباد فروری 14 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو موسم سرما کی بارشوں پر اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم سب کو موسم سرما کی بارشوں پر اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے، یہ بارشیں ملکی معیشت کیلئے اربوں کا فائدہ رکھتی ہیں، اس سال انشااللہ بہت زیادہ گندم کی فصل حاصل ہوگی۔