شہباز شریف کی رہائی پر سینیٹر رحمان ملک کا شہباز شریف کو مبارکباد، شہباز شریف قسمت کے دھنی ہیں، ایک اور بڑی پیش گوئی بھی کر ڈالی

 
0
937

اسلام آباد فروری 14 (ٹی این ایس): میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف کو ان کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انھوں نے کہا کہ وہ قسمت کے دھنی ہیں، اور میری نیک خواہشات ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ایک اور بھی پیش گوئی کی ہوئی ہے  جیسا کہ میاں صاحب کی طبیعت خراب ہے اور انھیں  علاج کی سخت ضرورت ہے،  لہذا وہ بھی بہت جلد ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

ہمیں کورٹ کے فیصلوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر بات کو ڈیل  کا حصہ بنانے سے گریز  کرنا چاہیے۔ کورٹ کے فیصلوں پر یقین رکھنا چاہیے۔

https://www.facebook.com/tnsworldofficial3/videos/304389763769352/

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب ملزم ہیں مجرم نہیں ، ان پر ایلیگیشنز ہیں لیکن ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا لہذا انھیں  پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے نہیں ہٹا یا جا سکتا، اگر پی ٹی آئی حکومت نے انھیں ہٹانے کی کوشش کی تو  پی ٹی آئی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں ۔