چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نجی دورے پر لندن روانہ

 
0
427

اسلام آباد اپریل 21(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تین روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے، عمران خان مانچسٹرمیں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی ایئرلائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے، فوادچوہدری اورعون چوہدری بھی عمران خان کیساتھ روانہ ہوئے۔عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ برطانوی پارلیمان کے اراکین سیخطاب بھی دورے کے معمول میں شامل ہے۔دورے کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزاریں گے، اس کے علاوہ عمران خان لندن میں قیام کے دوران پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے بھی ملیں گے۔عمران خان چوبیس اپریل کو لندن سے واپس لاہورپہنچیں گے اور 29اپریل کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔خیال رہے کہ عمران خان نے 29 اپریل کو لاہور کیمینارپاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جلسہ کرکیثابت کریں گیکہ پنجاب پی ٹی آئی کاہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔یاد رہے چند روز قبل روس کی خاتون صحافی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاذب اور خوبصورت شخص قرار دیا تھا۔اس سے قبل حریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس ارکان کے نام بتادیئے، ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شوکاز دے رہے ہیں،اگر انہوں نے وضاحت نہ دی توان کے نام نیب کو دیں گے۔