ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی

 
0
659

اسلام آباد 11 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت جمعرات کو بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد جمعہ کے روز 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 715 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 426 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی کے نرخوں میں 6 ڈالر فی اونس کی چھلانگ کے باوجود بھی مقامی سطح پر سونے کے نرخ کم ہوئے۔

بین الاقوامی بلین ریٹ میں سنہری دھات کی قیمت میں ایک ڈالر فی اونس کی چھلانگ کے دوران مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں بڑی تیزی دیکھنے میں آئی۔

ساتھ ہی ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بھی نئی بلندی پر پہنچ گئی تھی۔

بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں کے پیش نظر مقامی قیمتوں میں کمی کی وضاحت کرتے ہوئے، آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی جے ایم اے) کے چیئرمین نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بڑی ریکوری کی وجہ سے قیمتوں میں کمی آئی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد جمعہ کو پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں ریکوری دیکھی گئی تھی۔