روس نے شرح سود 3 فیصد کم کر دی

 
0
288

اسلام آباد 11 اپریل 2022 (ٹی این ایس): روس کے مرکزی بینک نے شرح سود 3 فیصد کم کر دی۔ رشین سینٹرل بینک نے 28 مارچ کو شرح سود 10.50 سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی تھی، شرح سود میں اضافہ روسی کرنسی روبل کو استحکام دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

یوکرین حملے کے بعد مغربی ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کر دی تھی جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے، غیر ملکی پابندیوں کے باعث روسی روبل کی قدر کم ہو گئی تھی۔

یوکرین پر حملے سے قبل ایک امریکی ڈالر 79 روبل کے برابر تھا جبکہ جنگ کے بعد ایک امریکی ڈالر 139 روبل کے برابر ہو گیا تھا۔

اب غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ روس کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 3 فیصد کمی کر دی ہے جس کے بعد شرح سود 20 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد ہو گئی ہے۔