لہولہان کشمیر: آفریدی کے بعد شعیب اختر بھی  پھٹ پڑے

 
0
6721

کہا انسانی زندگی قیمتی ہے خواہ وہ کسی مسلمان کی ہو یا غیر مسلم کی،آپس میں محبت کرنا سیکھیں نہ کہ نفرت کرنا
اسلام آباد، اپریل 08 (ٹی این ایس) : کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارت کی بربریت ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔برہانی والی کی شہادت کے بعد کشمیر میں آزادی کی تحریک ایک نئے موڑ میں داخل ہو چکی ہے جس کو دبانے کے لیے بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدود سے تجاوز کر لیا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔تمام شعبوں کے لوگ حتیٰ المقدور اس سب کی مذمت کررہے ہیں۔

پاکستان سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی سخت ترین الفاظ میں بھارتی بربریت کی مذمت کی تھی۔کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے۔انکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد سے جلد کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔دونوں جانب کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراداد وں کے مطابق اس معاملے کو حل کرے۔انسانی زندگی قیمتی ہے خواہ وہ کسی مسلمان کی ہو یا غیر مسلم کی۔آپس میں محبت کرنا سیکھیں نہ کہ نفرت کرنا۔