الیکشن کمیشن نے صبر کی بجائے جلد بازی کا مظاہرہ کیا،فواد چوہدری

 
0
323

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صبرکا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے،الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،عمران خان کے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے،یہ ایک نارمل الیکشن کمیشن کا طریقہ کارہے،جس کو فالو کیا گیا،اتنی سیریس بات نہیں ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے ورانٹ گرفتاری جاری کرنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کیس ہائیکورٹ میں لگا ہوا تھا،تو الیکشن کمیشن کو انتظار کرلینا چاہیے تھا۔
یہ ایک طریقہ کار ہے جس کو الیکشن کمیشن نے فالو کیا ہے۔ یہ کوئی اہم بات نہیں ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان مسلسل الیکشن کمیشن میں پیش ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔الیکشن کمیشن ایک ادارہ ہے اس کے سامنے پیش ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔