تحریک انصاف نے نیا اپوزیشن لیڈر لانے کی تیاریاں شروع کر دیں ٗ ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ

 
0
381

اسلام آباد ستبر 14(ٹی این ایس)تحریک انصاف نے عبوری نظام سے پہلے نیا اپوزیشن لیڈر لانے کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان سے بیک ڈور رابطہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے مشاورت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورانتخابی اصلاحات پر بھی مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت وفد جلد ہی ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی رہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور نئے اپوزیشن لیڈر کے نام پرغور کریں گے۔