کوٹلی‘آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا‘دو افراد شدید زخمی

 
0
310

کوٹلی ستمبر 14(ٹی این ایس)آئل ٹینکر بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا‘دو افراد شدید زخمی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو1122کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے علاقے کو سیل کردیا کسی کو آئل ٹینکر کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی گئی ٹینکر میں سولہ ہزار لیٹر ڈیزل اور پانچ ہزار لیٹر پٹرول کے موجود ہونے اطلاع موصول ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق کو ٹلی کے نواحی علاقے بناڑ کے مقام پر آئل ٹینکر بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس کے باعث ٹینکر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر شدید زخمی ہو گئے جن کو مقامی افراد نے کھائی سے نکال کر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواراٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی جگہ کو سیل کر کے ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا آئل ٹینکر میں سولہ ہزار لیٹر ڈیزل اور پانچ ہزار لیٹر پٹرول لوڈ بتایا جاتا ہے۔