سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی مصرفیات مختصر کر کے کراچی پہنچ گئے

 
0
338

کراچی اکتوبر 21( ٹی این ایس)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ہفتہ کو سیاسی مصرفیات مختصر کر کے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری لاہور سے اپنی سیاسی مصروفیات مختصر کر کے کراچی پہنچ گئے جہاں وہ سندھ کی سیاست کا جائزہ لیں گے۔پیپلزپارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر پیر کے روز واپس لاہور جائیں گے اور یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔