سندھ اسمبلی کی تاریخ بدلنے والی ہے، اہم ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی

 
0
346

کراچی 15 جون 2020 (ٹی این ایس): سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہوسکیں گے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سندھ پروگریسیواورفیوچرسٹک قانون سازی میں پھربازی لے گیا، سندھ اسمبلی نےترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی۔

سندھ اسمبلی کے قواعدوضوابط میں ترمیم کردی گئی ، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے ارکان گھر بیٹھے ایوان کی کارروائی میں شریک ہوسکیں گے اور آن لائن سندھ اسمبلی سیشن میں ارکان گھر بیٹھے تقاریر بھی کرسکیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی جب چاہیں گے آن لائن سیشن کال کرسکیں گے، آن لائن سیشن سے کورونا سے متاثر ارکان سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں حصہ لے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی کے قواعدوضوابط میں ترمیم کے حوالے سے کہا اسمبلی کا آن لائن سیشن سب کی حفاظت کےلیے ہے۔