شہبازشریف کیا بہت جلد بیرونِ ملک جانے والے ہیں؟ چین نے اہم پیشکش کردی

 
0
216

لاہور 15 جون 2020 (ٹی این ایس): چین نے ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو معاونت اور علاج کی پیشکش کردی، قونصل جنرل چین ںے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سدابہار اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو معاونت اور علاج کی پیشکش کردی گئی ، عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا۔

قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپنے خط میں کہا کہ کورونا سے شہباز شریف کے متاثر ہونے کی اطلاع پر بے حد دکھ ہوا ہے، ہر طرح کی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہیں۔

قونصل جنرل چین ںے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز کے طورپر کورونا کے خلاف چین کی حمایت پر پاکستان کے شکرگزار ہیں اور کورونا وائرس پر قابو پانے تک چین پاکستان کی ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔

خط میں کہا گیا سی پیک کی تعمیر کے لئے آپ کی غیرمعمولی کارکردگی ہمیں بہت اچھی طرح سے اب بھی یاد ہے، اورنج لائن، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ساہیوال کا منصوبہ آپ کی غیرمعمولی کاوش کا مظہر ہے۔

دینگ بِن نے شہبازشریف کو کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر آپ نے چین پاکستان کی دوستی بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

یاد رہے دو روز قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ،جس میں لیجیان ژاؤ نے شہباز شریف کے علاج پر حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی تھی۔