راولپنڈی (ٹی این ایس) پٹرولنگ پولیس قائد اعظم کالونی کی اہم کاروائی راولپنڈی سے چوری شدہ گاڑی برآمد

 
0
109

 تفصیلات کے مطابق ڈی۔ایس۔پی پٹرولنگ چوھدری ذوالفقار کی ھدایت پر
پولیس چوکی چکری روڈ قائد اعظم کالونی کے انچارج سب انسپکٹر محمد علی خان اور سب انسپیکٹر سہیل ناصر کی زیر نگرانی پٹرولنگ آفیسر ارسلان شاہ نے ایک مشکوک سفید مہران گاڑی کو روکا جسکو چیک کرنے پر گاڑی نمبری ، ۔472۔ AEA چوری شدہ تھانہ سٹی راولپنڈی
ایف۔ائ۔ار نمبر 330/2020 پائی گئی ۔جسکو باضابط طور پر قبضہ پولیس میں لے کر تھانہ دھمیال میں بند کر دی ۔
مصروقہ گاڑی برآمد کرنے پر ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب راؤ عبد الکریم اور ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف نے چوکی انچارج SI محمد علی خان اور ڈیوٹی آفیسر Si سہیل ناصر و پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔اور انکا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت پنجاب کی شاہراہوں پر موجود ہے اور جرائم پیشہ عناصر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی ۔