کیپٹن ر صفدرکی ریلی  میں شرکت کرنے والے مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف  بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع: 26 لیگی کارکن گرفتار

 
0
346

لیگی رہنما زیب النسا اعوان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا

‏راولپنڈی، جولائی 11 (ٹی این ایس):کیپٹن ر صفدرکی ریلی  میں شرکت کرنے والے مسلم لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف  بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے کیپٹن (ر ) صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

نامزدملزمان کی گرفتاری کیلئےپولیس کی طرف سے چھاپے‏ مارے جا رہے ہیں جن  میں  راولپنڈی کےمختلف علاقوں سے26لیگی کارکن گرفتار کر لیئے گےہیں  مزیدکی گرفتاریوں کیلئےچھاپوں کا سلسہ جاری ہے۔لیگی رہنماچوہدری بشارت پولیس چھاپےکےدوران فرارہوگئے۔

اس دوران پولیس نے لیگی رہنما زیب النسا اعوان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ان پر بھی کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے  کا الزام عائد کیا گیا ہے۔