نواز شریف کے استقبال سے روکنے کے لئے ن لیگی کارکنان اور عہدیداران کی گرفتاریوں کا وسیع سلسلہ شروع

 
0
500

کوہاٹی بازار میں  انتخابی اجتماع منعقد کرنے پر  لیگی امیدوار برائے PP-16 شیخ حفیظ ارسلان سمیت  کئی یونین کونسلز کے عہدیداران کے خلاف تھانہ بنی میں FIR درج کر لی گئی

راولپنڈی، جولائی 11 (ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے موقع پر ان کے استقبال کی ریلی میں شرکت سے روکنے کے لئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عہدیداران کی گرفتاریوں کا وسیع سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس سلسہ میں مسلم لیگ ن کے زکوۃ کمیٹی گوالمنڈی کے سربراہ محمد شفیق اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راجا اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

کمیٹی صدر بازار حاجی محمود حسین کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم حاجی محمود کہیں  روپوش ہو گئے۔

گرفتاریوں کے لیے پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار چھاپے مار رہے ہیں۔

دوسری طرف  کوہاٹی بازار میں  انتخابی اجتماع کرنے پر  ن لیگ امیدوار برائے PP-16 شیخ حفیظ ارسلان سمیت  کئی یونین کونسلز کے عہدیداران کے خلاف تھانہ بنی میں FIR درج کر لی گئی ہے۔ FIR میں الزام عائد کیا گیا کہ  مذکورہ افراد نے  کوہاٹی روڑ کو بند کر کے دو اڑھائی سو لوگوں کا اجتماع کیا جس میں انھیں ناشتہ بھی دیا گیا جو الیکشن کمیشن کے  وضع کردہ ضوابط کی خلاف ورزی اور قابل دست اندازی جرم ہے ۔