پی سی بی نے احمد شہزاد کو   ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق  کےساتھ ہی معطل کر دیا

 
0
942

لاہور ،جولائی 11 (ٹی این ایس):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی اور ساتھ ہی انہیں چارج شیٹ جاری کرنے کے بعد معطل کر دیا گیاہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اس حوالے سے خاصی محتاط تھی کیونکہ یہ ایک اہم کھلاڑی کے ملوث ہونے کا معاملہ تھا، جس کے باعث نتائج کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے بھارتی لیبارٹری سے ٹیسٹ کے نتائج کو دوبارہ چیک کروایا گیا جس میں کئی ہفتے لگ گئے۔بعد ازاں انڈین لیبارٹری کی دوبارہ تصدیق شدہ رپورٹ اینٹی ڈوپ ایجنسی میں بھیجی گئی جس نے احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ اب پی سی بی نے ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی ہے۔