روات پولیس کی موثر کاروائی،پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے خاتون سمیرا جانبحق ہوئی تھی، اشتہاری مجرم امیرزادہ سے 02 کلو 500 گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے منشیات کی اطلاع پر ریڈ کیا تو اشتہاری مجرم امیرزادہ کے ساتھیوں نے اس کو چھوڑانے کے لیے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کردی تھی،اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے خاتون سمیرا جانبحق ہوئی تھی،فائرنگ سے قتل کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے کراس ورشن قائم کیا گیا تھا،روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم امیرزادہ کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم منشیات کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے، واقعہ میں ملوث اشتہاری مجرم کا ساتھی دانیال قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔