آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد این اے 53  اور  این اے 54 اسلام آباد سے اسد عمر کے حق میں بھی دستبردار

 
0
390

اسلام آباد، جولائی 16 (ٹی این ایس):آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد اسلا آباد سے چیئرمین تحریک انصاف کے حق میں دستبرداد  ہوگئے ہیں۔ اس سلسلہ میں انھوں نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  سے ملاقات کی جس میں سینئر مرکزی رہنما اسد عمر بھی موجود  تھے۔

ڈاکٹر امجد نے این اے 53  اور  این اے 54 اسلام آباد سے اسد عمر کے حق میں دستبرداری کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ڈاکٹر امجد نے کہا کہ وہ  این اے 148 سے بھی انتخاب نہیں لڑیں گے

انتخابات میں حمایت پر عمران خان نے ڈاکٹر امجد کا شکریہ ادا کیا۔