خیبر پختونخوا کی نگران وزیر تعلیم  کی  طرف سے ایلیمنٹری کی سطح پر تعلیمی نظام کونئے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے  نگراں وزیر اعلیٰ کو سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش

 
0
369

یہ سفارشات آئیندہ حکومتوں کے لئے رہنماء اصول ثابت ہونگی: نگراں وزیر اعلیٰ کا اظہار اطمنان

پشاور، جولائی 16 (ٹی این ایس):نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دوست محمد خان کو صوبے کی نگران وزیر تعلیم سارہ صفدر نے ایلیمنٹری کی سطح پر تعلیمی نظام کونئے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر دوست محمد خان نے کہا کہ نئے ریکروٹمنٹ رولز میں بورڈز حکام کے لئے اعلیٰ تعلیمی ریکارڈ اور انتظامی تجربے کے علاوہ انتہائی دیانتدار، امانتدار اور اچھی رپوٹیشن کا حامل ہونا لازمی قرار دیا جائے گا۔ بورڈز کے افسران کی تعیناتی میں شفافیت لانے اور میرٹ کی بالا دستی کیلئے نئے رولز بنائے جا رہے ہیں،بورڈز حکام کی کارکردگی کو چک کرنے کیلئے اعلیٰ لیول کی اکیڈمیہ اور وائس چانسلر پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور صوبے کے تمام ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈز میں ریسرچ آفیسر کی جگہ ایک مکمل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ تشکیل دی جائیگی۔

انھوں نے تعلیمی نظام میں تجویز کردہ سفارشات کو آئیندہ نسل کیلئے اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفارشات آئیندہ حکومتوں کے لئے رہنماء اصول ثابت ہونگی۔

انھوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کی کردار سازی پر توجہ دیں،اساتذہ بچوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہوں،نمایاں کارکردگی والے بچوں کو انعامات اور حوصلہ افزائی ملنی چاہئے جس سے دیگر بچے تعلیم کی طرف راغب ہوتے ہیں ۔

انھوں نے اداروں میں بچوں کو حفظان صحت کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء دئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اپنے کنٹین ہونے چاہئے جہاں خوراک کی اشیاء کا معیاری چک اپ ہو۔