بھارت سے آنے والے طیارے کی اسلام آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

 
0
135

اسلام آباد 08 مئی 2021 (ٹی این ایس): بھارت سے آنے والے طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق نیو دہلی سے آنے والے طیارے سی ایف سی 4165 کی ری فیولنگ جاری ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ کینیڈین ایئرفورس کا ہے، طیارہ نیو دہلی سے آیا ہے، بھارت سے آنے والا طیارہ ری فیولنگ کے بعد بحرین روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے انتقال کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم ضروری اقدامات کے بعد پرواز احمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، جس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت دی گئی تاہم طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارےمیں ہی انتقال کرچکا تھا۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بھی ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے جاں بحق ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔