سندھ حکومت کی عوام کو عید کی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم

 
0
190

کراچی 08 مئی 2021 (ٹی این ایس): صوبہ سندھ میں شام کے 6 بجتے ہی شاپنگ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔

آخری دن بازاروں میں خریداروں کا رش رہا اور لوگ خریداری کرتے رہے تاہم کچھ خواتین نے آج بھی شاپنگ مکمل نہ ہونے کا شکوہ کیا۔

کچھ بازاروں میں ایس او پیز پر عمل نہ ہوسکا اور عوام نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔

صوبے میں کل سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹیں اور بازار مکمل بند ہوں گے اور ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی رہے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کہتے ہیں کہ حالات تشویش ناک حد تک پہنچ چکے ہیں، کورونا کی بدترین صورت حال کے باعث سخت اور مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مکمل لاک ڈاؤن رہا جبکہ لاہور میں چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند اورسڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا۔

بین الاضلاع ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی گئی جس کے باعث پردیسیوں کی اپنے شہروں کو روانگی کیلئے بس اڈوں پر رش رہا۔