چور دروازے سے ختم نبوتؐ کے قلعے میں نقب لگانے کی کوشش کو 24گھنٹوں میں ناکام بنادیا،مولانا فضل الرحمن

 
0
18656

پبی اکتوبر 9(ٹی این ایس) جمعیت علماء اسلام (ف )کے مرکزی امیر مولانا فضل رحمن نے کہا ہے کہ چور دروازے سے ختم نبوتؐ کے قلعے میں نقب لگانے کی کوشش کو ہم نے الحمد اللہ 24گھنٹوں میں ناکام بنادیا،ہم آزاد قوم ہیں کس کی غلامی کرنے کو تیار نہیں ،ہماری تمام توانائیاں دفاعی اخراجات پر خرچ ہورہی ہیں۔پاکستان کو بحران کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،کسی فرد یا حکمران کی جنگ نہیں لڑرہا،تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو تبدیلی کے نام پر بڑا دھوکہ دیا ہے۔ دھرنوں اور ناچ گانوں پر عوام کا قیمتی وقت ضائع کر کے اخلا قیات کا جنازہ نکال دیا ہے جس کی وجہ سے قوم ان سے بیزارہے ۔ہر آدمی فاٹا کا ماما،چاچا بن رہاہے ،سنا ہے آج کچھ لوگ فاٹا کے مسئلے پر دھرنا دینے آسلام اباد گئے ہیں لیکن اسلام آباد کی فاٹا ریلی میں فاٹا کے لوگ تو شامل ہی نہیں ہیں۔فاٹا کے مستقبل کو ٹھیک کرنا ہے تو شائستگی کیساتھ آگے بڑھو ، مسئلے کو مشاورت کیساتھ طے کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا فضل رحمان نے نوشہرہ میں مولا نا مجاہد الحسینی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹر مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان دورانی صوبائی امیر گل نصیب خان ،مولانا مفتی حاکم علی حقانی اور فضل اکبر باچا بھی موجود تھے کانفرنس سے دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی شکل میں پاکستان کے سامنے نیا مستقبل ہے لیکن پاکستان کو ایک بار گھر سیاسی بحران کی دھکیلا جارہا ہے۔پی ٹی آئی کے دو اہم کارنامے چین سے گدھوں کا کاروبار اور چوہوں کے ساتھ لڑائی ہے ۔ عوام کے مسائل پس پشت ڈال کر چار سال صرف زبانی جمع خرچ اور اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے کر قوم کا پیسہ بے دردی سے خرچ کیا گیاہے، ختم نبوت کے قانون جے یو آئی کے ہوتے ہوئے کوئی ختم نہیں کر سکتا اگر اس طرح کوئی اقدام کیا گیا تو وہ اپنی موت خود مر جائینگے

،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بے شمار مسائل سے دوچار ہے اس پر قابوں پانا صرف جے یو آئی کے قائدین ہی اہلیت رکھتے ہیں پاک فوج نے ملک کی بقا اورسالمیت اور یک جہتی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہے ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اندورنی اور بے رونی سازشوں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا ہے امریکہ نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے سازشیں شروع کی ہے اور سی پیک کو متنازعہ بنانے کے لئے سر توڑ کوششیں شروع کی ہے لیکن ہم امریکہ کی غلامی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے مسلم ممالک کو ایک دوسرے سے لڑا کر مسلم امہ کو کمزار کرنے کی سازش جاری ہے اگر مسلم امہ متحد نہ ہوئی اور آپس میں اختلافات ختم نہ ہوئے تو دشمن کو سنہری موقع مل سکتا ہے۔

مولانہ فضل الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چار سالہ دور حکومت میں اداروں کو تباہ کر دیا ہے غریب غریب تر امیر امیر تر ہو رہا ہے جس کے پاس گدھا گاڑی بھی نہیں تھی آج بڑے بڑے گاڑیوں کے مالک بن گئے ہے تبدیلی کے نام عوام کے ساتھ مزاق کیا گیاعمران خان نے اس تباہی کا خود اعتراف بھی کیا ہے میں حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہو کہ امریکہ کے سامنے چھکنے کی بجائے ان کو بتا دیا جائے کہ اگر ہم پر امریکہ کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں مسلمان کا صرف اللہ پر بھروسہ اور یقین ہوتا ہے ہم اپنے مسلم عظیم لیڈروں کے نقش قدم پر چل کر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے لیڈروں کو بتانا چاہتا کہ پہلے مساجد وں کے بجلی بل معاف کر دے اس کے بعد امام اور خطیب کے لئے تنخواہیں مقرر کر دے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اقتدار میں آ کر ظالم حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب کرینگے جنہوں نے دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کو بیدردی سے خرچ کر کے اپنے من پسند ٹھیکداروں کو مالا مال کر دیا ہے یہ دولت عوام کے خون پسینے کی دولت ہے یہ کسی کے باپ کی کمائی نہیں کہ وہ قومی دولت سے عیاشیاں کر کے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھکیل دیا ہیں ۔