ڈی آئی جی سیکورٹی وقار احمد چوہان نے دیگر اضلاع سے آئے افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی

 
0
397

اسلام آباد اکتوبر 29 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی سیکورٹی وقار احمد چوہان نے دیگر اضلاع سے آئے افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات، ڈی آئی جی سکیورٹی نے پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے بارے میں بریف کیا۔ بریفنگ کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم اور ایس ایس پی ہیڈکوارٹر بھی ہمراہ تھے، ڈی آئی جی وقار احمد چوہان نے کہا کہ افسران و جوانوں کا مورال بلند ہے،
قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اسلام آباد پولیس اور دیگر اضلاع سے آئے ہوئے افسران و جوان نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈی آئی جی سیکورٹی نے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان کو ڈیوٹی کے لیے تمام ترضروری سامان مہیا کردیا گیا ہے، پولیس کے افسران و جوان کو ڈیوٹی پوائنٹ پر کھانا اور دیگر سامان مہیا کیا جائے گا، پولیس کے جوان کو رہائش کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ڈی آئی جی سکیورٹی نے افسران و جوانوں سے ان کی صحت اور کسی بھی قسم کے مسئلے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔