چئیرمین نیب کے لئےحکومت اور اپوزیشن لیڈ رکے درمیان مک مکا ہوگیا ہے، مجوزہ نام  قبول نہیں۔شاہ محمود قریشی

 
0
361

اسلام آباد، اکتوبر 04 (ٹی این ایس): ڈپٹی چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نےنیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کے ضمن میں حکومت اور اپوزیشن لیڈر نے مک مکا  ہونےکا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چئیر مین نیب کیلئے مجوزہ نام   کسی صورت قبول نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کا  حلف نامہ اصل حالت میں بحال کیا  جاہیگا اور اس سلسلے  میں جمعرات کو  قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے شق نمبر203میں بھی ترمیم کا مطالبہ کیااور کہا کہ کل ترمیم ایوان میں پیش کرینگے،پوری  اپوزیشن نے بل کو مسترد کیا ہے۔

دریں اثناء  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چئیرمین نیب کیلئے پی ٹی آئی سے نام مانگ لیے ہیں اور کہا ہے کہ چونکہ پارلیمانی لیڈر ایوان میں موجود نہیں  تھے اسلئے شیرین مزاری، عارف علوی اور شفقت محمود سے کہا ہے کہ اپنی لیڈر شپ  سے رابطہ کرکے  چیئرمین نیب کے لئے اپنی مرضی کے نام دے دیں۔انہوں نے کہا  کہ آج پھر پی ٹی آئی نے مجھ پر تنقید کی ہے لیکن نام نہیں دیے، اگر ابھی بھی انکے پاس چیئر مین  نیب  کیلئےنام ہیں  تو دے دیں،شرمائیں نہیں۔