ترکی کے ویزہ کے لئے جعلی کاغذات تیار کرنے والا ایجنٹ گرفتار

 
0
531

اسلام آباد ،اکتوبر 04 (ٹی این ایس):  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ،ایف آی اے نے ترکی کے ویزہ کے لئے جعلی کاغذات تیار کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک سفارت خانے  نے ایک درخواست کے ذریعہ ایف آئی اے کو مطلع کیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ایجنٹ کو گرفتار اور اسکے خلاف ایف آئی آر درج کر لی  گئی ہے۔

ملزم کی شناخت چوہدری زاہدمحمودکے طور پر ہوئی ہے اور اسکا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔