کتاب لکھنے میں نواز شریف یا شہباز شریف کا ہاتھ نہیں ، ریحام خان

 
0
858

اسلام آباد اگست 6(ٹی این ایس) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نےپریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب لکھنے میں نواز شریف یا شہباز شریف کا ہاتھ نہیں ہے اور آج تک عائشہ گلالئی اور امیر مقام سے نہیں ملی اور نہ ہی کوئی رابطہ ہوا ہے ۔ریحام خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ انہوں نے جو کتاب لکھی ہے اس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف یا شبہاز شریف نے کسی قسم کی سپورٹ نہیں کی ہے اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی اور امیر مقام سے آج تک زندگی میں نہیں ملی ہوں ۔ ریحام خان نے کہا کہ سچ پر ہوں اور کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا ہے ۔ خان ہوں کبھی پیٹھ پر وار نہیں کیا اور ان انسانوں میں نہیں جو چند پیسوں کی خاطر بک جاتے ہیں ۔ ریحام خان نے کہا کہ دو سال سے خاموش بیٹھی ہوں لیکن اب معاملات کو پی ٹی آئی کے مخالف جوڑا جا رہا ہے کہ شاید ریحام کسی کے کہنے پر پی ٹی آئی کی پگڑی اچھالے گی ۔ انہوں نے عمران خان کے سوال پر جواب دیا کہ وہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر بات نہیں کریں گی اور ایسے شخص کے بارے میں بھی بات نہیں کریں گی جس سے دو سال پہلے ہی تعلق ٹوٹ گیا تھا ۔