لاڑکانہ میں شادی کی تقریب کے دوران باراتی نے رقاصہ ثمینہ سندھو کو ڈانس کرنے سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا

 
0
1290

لاڑکانہ ،  12 اپریل  (ٹی این ایس):  لاڑکانہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر ایک باراتی نے رقاصہ ثمینہ سندھو کو ڈانس کرنے سے انکار پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔اس واقع میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔جس کے مطابق رقاصہ ثمینہ سندھو کی موت اتفاقیہ طور پر نہیں ہوئی بلکہ اس باقاعدہ گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آنے سے معلوم ہوا ہے کہ رقاصہ ثمینہ سندھو چھ ماہ کی حاملہ تھی۔

رقاصہ کی موت اتفاقیہ گولی لگنے سے نہیں ہوئی بلکہ اس پر سیدھا فائر کیا گیا ہے۔ ثمینہ سندھو کے شوہر عاشق سموں نے ایس ایچ او پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غلط بیانی کر رہا ہے ملزم طارق جتوئی نشے میں دھت تھا اور ثمینہ کو زبردستی ڈانس کرنے کا کہہ رہا تھا انکار پر طارق جتوئی نے ثمینہ کو گولی مار دی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انوار سیال نے ثمینہ سندھو کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔