تنگوانی ،خسرے کے مرض میں پھر سے اضافہ، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ خاموش

 
0
397

تنگوانی،اپریل 12(ٹی این ایس):تنگوانی میں خسرے کے مرض میں پھر سے اضافہ ،چکن گنیا کے مرض میں کمی نہیں آسکی اور تاحال چکن گنیا سے متاثرہ درجنوں بچے ہسپتال میں لائے جارہے ہیں ۔

اس مرض سے درجنوں بچوں کےمتاثر ہونے کے باوجود تاحال محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ خاموش، چکن گنیا سے متاثر ہ افراد شدید درد کے ساتھ اسپتالوں میں کراہتے نظر آتے ہیں۔ مریضوں کا ڈاکٹروں سے صرف ایک ہی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کسی طرح اس درد کو ختم کیا جائے اور انہیں اس سے نجات کا طریقہ بتایا جائے ۔