کل جماعتی کانفرنس نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے، دوبارہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تحریک چلانے کا اعلان

 
0
338

‏اسلام آباد27جولائی(ٹی این ایس)مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس نے انتخابات 2018کے نتائج مسترد کردئیے، دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے تحریک چلانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے مطالبے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس نے انتخابی نتائج مسترد کردئیے اور ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کانفرنس شرکائ نے قرار دیا کہ عوام کے مینڈیٹ پر داکہ ڈالا گیا ہے، یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں بلکہ اس پر ڈاکہ ہے،ہم جمہوریت کی آزادی کے لئےلڑائی لڑیں گے‏،اجلاس میں شریک نہ ہونےوالی دیگرجماعتوں سےبھی مشاورت کریں گے،ملک میں دوبارہ انتخابات کرانےکیلئےتحریک چلائیں گے۔ہم نے آج ازسرنوشفاف انتخابات کےانعقادپراتفاق کیاہے،ہم ‏جمہوریت کو اسٹیبلشمنٹ کےہاتھوں یرغمال نہیں ہونےدیں گے۔‏ایم ایم اے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے اندر اس الیکشن کمیشن کو اختیارات دیے قوم کا وقت اور پیسا کیوں ضائع کیا گیا‏تحریک چلانے کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی ۔جبکہ شہباز شریف نے کہا کہ ‏چندروزمیں آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے۔کانفرنس میں قومی وطن پارٹی کےسربراہ آفتاب شیر پاؤ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،سردار مہتاب، خرم دستگیر، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان،لیاقت بلوچ،ایازصادق، اکرم درانی، وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر سندھ محمد زبیر، ایم کیو ایم کے فاروق ستار و دیگر نے شرکت کی۔