آل پارٹیز کانفرنس، تمام جماعتوں کا اسمبلیوں کاحلف نہ اٹھانےکی تجویز

 
0
293

اسلام آباد27جولائی(ٹی این ایس)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکائ نے اسمبلیوں کاحلف نہ اٹھانےکی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی ،مولانا فضل الرحمان اوردیگرجماعتوں کی جانب سے تجویز کی حمایت کی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ اس سےقبل اپنی اپنی سیاست ہوتی رہی اب تمام جماعتوں کومتحد ہونا چاہیے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن سےپہلے متحدہونا چاہیےتھااب بھی وقت ہےکہ متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔جبکہ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارنے اجلاس میں کہا کہ ‏ہم نےیہ کھڑکی بھی کھلی رکھی ہے، ہم سے جہانگیرترین نے پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کے لئے بھی رابطہ کیاہے، لیکن اگراس اجلاس میں متفقہ فیصلہ آیاتو حمایت کریں گے۔